سرگودھا پولیس کی کارروائی، سنگین مقدمات میں مطلوب12 اشتہاری گرفتار

ہفتہ 28 نومبر 2015 13:57

سرگودہا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 نومبر۔2015ء ) سرگودھا پولیس نے سنگین مقدمات میں مطلوب 12مجرمان اشتہاریوں کوگرفتارکرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مجرمان اشتہاریوں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے تھانہ ساجد شہید پولیس نے ذکریا اعجاز اور محمد اعجاز سکنائے بلاک زیڈ نیو ایس ٹاوٴن سرگودھا ، لیاقت علی سکنہ سول لائن ،رضوان علی سکنہ میانہ گوندل ، تھانہ کینٹ پولیس نے نادر علی سکنہ پیر محمد کالونی ، تھانہ جھال چکیاں پولیس نے شاہد زمان سکنہ فاطمہ جناح کالونی ، ارشاد سکنہ عزیز بھٹی ٹاوٴن، تھانہ کڑانہ پولیس نے افتخار احمد سکنہ چک24جنوبی، محمد سرور سکنہ بھلوال ، تھانہ شاہ پور صدر پولیس نے محمد عرفا ن سکنہ گجر کالونی ، تھانہ ساہیوال پولیس نے محمد حسین سکنہ وجھ ساہیوال ، تھانہ ترکھانوالہ پولیس نے مظہر علی سکنہ منگووالی کو گرفتار کر لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :