انتہا پسندوں سے کبھی کبھی مجھے بھی ڈر لگتا ہے،مودی حکومت کی اتحادی محبوبہ مفتی بھی بول اٹھی

ہفتہ 28 نومبر 2015 14:03

سری نگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 نومبر۔2015ء ) بی جے پی کی اتحادی محبوبہ مفتی نے انتہا پسندوں پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتہا پسند کون ہوتے ہیں کسی کو ملک سے باہر نکالنے والے ،کبھی کبھی مجھے بھی ڈر لگتا ہے تو کیا اس کا اظہار ملک سے بغاوت ہوا؟ تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بی جے پی کی اتحادی محبوبہ مفتی انتہا پسندوں پر برس پڑیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اگر میں کہوں کہ میرے بچے دلی میں محفوظ نہیں ہیں تو کیا میں نئی دہلی کی مخالف ہوں ؟ انہوں نے سوال اٹھایا کہ عدم تحفظ کا اظہار کرنے پر ملک چھوڑنے کا کیوں کہا جاتا ہے؟ انتہا پسند کون ہوتے ہیں کسی کو ملک سے نکالنے والے؟ ان کا کہنا تھا کہ میں نے چپن سے آئین سے پڑھا ہے جس میں آزادی اظہار کی مکمل آزادی ہے

متعلقہ عنوان :