وزیر امور کشمیر کے ذریعے آزاد کشمیر کو مالیاتی بحران کا شکار کرنے والوں کو عوام ووٹ کی پرچی سے خود انتقام کا نشانہ بنائیگی ‘ تعلیمی پیکج کسی بھی قیمت پر کسی ایک پارٹی یا شخصیت کے تابع نہیں کریں گے ‘میرٹ اور انصاف کے تقاضے پورے کیے جائینگے

آزاد کشمیر کے وزیر ہائر ایجوکیشن محمد مطلوب انقلابی کی صحافیوں سے بات چیت

ہفتہ 28 نومبر 2015 14:03

کھوئی رٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 نومبر۔2015ء) آزاد کشمیر کے وزیر ہائر ایجوکیشن محمد مطلوب انقلابی نے کہا ہے کہ وزیر امور کشمیر کے ذریعے آزاد کشمیر کو مالیاتی بحران کا شکار کرنے والوں کو عوام ووٹ کی پرچی سے خود انتقام کا نشانہ بنائے گی تعلیمی پیکج کسی بھی قیمت پر کسی ایک پارٹی یا شخصیت کے تابع نہیں کریں گے میرٹ اور انصاف کے تقاضے پورے کیے جائیں گے تعلیمی پیکج عوام کا ہے اور اس کی حفاظت اور فائدہ عوام کو حاصل ہو گا وفاقی حکومت کی طرف سے شدید مالیاتی بحران کے باوجود حکومت آزاد کشمیر نے خطہ میں تعلیمی انقلاب اور آنے والی نسلوں کی بقاء کے لیے اپنے وسائل کے اندر رہتے ہوئے تعلیمی پیکج تیار کیا جس کی منظوری آزاد کشمیر کابینہ نے دی اور محکمہ مالیات آزاد کشمیر نے ان کی توسیع کی ان خیالات کا اظہار آزاد کشمیر کے وزیر ہائر ایجوکیشن محمد مطلوب انقلابی نے چوہدری محبوب ایڈووکیٹ آف دھناں تنیوٹ کے فرزند چوہدری عامر محبوب کی دعوت ولیمہ پر کھوئی رٹہ کے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ کچھ تعلیم دشمن عوام کو غلط پروپیگنڈے سے مزموم کوشش کر رہے ہیں جس میں وہ ناکام ہونگے تعلیمی پیکج موجودہ حکومت کا عظیم کارنامہ علم دوستی کا ثبوت ہے تعلیمی میدان میں ترقی سے ہی جدید چیلنجز سے نابردآزما ہو سکتے ہیں ریاست نے تعلیم کے فروغ کے لیے پیپلز پارٹی حکومت دن رات کوشاں ہے آزاد حکومت کی کارکردگی بعض عناصر کو ہضم نہیں ہو رہی وہ اپنی سیاسی ساکھ بچانے کے لیے الٹے سیدھے بیانات دے رہے ہیں آمدہ ا لیکشن میں پیپلز پارٹی کارکردگی کی بنیاد پر جیت کر حکومت بنائے گی ۔

متعلقہ عنوان :