حضورنبی کریم کی دنیا میں تشریف آوری ہماری عظیم خوشی ہے ‘حضور ہی وجہ تخلیق کائنات ہیں ‘آپ سے محبت عشق ہی امام احمد رضاخان بریلوی کاپیغام تھا ‘آپ حضور کے سچے عاشق تھے آپ نے ہمیں درس دیا کہ محبت مصطفےٰ حمایت مصطفےٰ ، عشق مصطفےٰ کے بغیر ہمارا ایمان مکمل ہو ہی نہیں سکتا

امام احمد رضا خان بریلوی کانفرنس سے مختلف علماء کرام کا خطاب

ہفتہ 28 نومبر 2015 14:04

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 نومبر۔2015ء) حضورنبی کریم کی دنیا میں تشریف آوری ہی ہماری عظیم خوشی ہے کیونکہ حضور ہی وجہ تخلیق کائنات ہیں آپ سے محبت عشق ہی امام احمد رضاخان بریلوی کاپیغام تھا آپ حضور کے سچے عاشق تھے آپ نے ہمیں درس دیا کہ محبت مصطفےٰ حمایت مصطفےٰ ، عشق مصطفےٰ کے بغیر ہمارا ایمان مکمل ہو ہی نہیں سکتا ‘آئیں حضور کی تعلیمات و سیرت پر عمل پیرا ہوں تاکہ ہماری آخروی دنیاوی زندگی آسان ہو قرب حبیب کی وجہ سے ہماری بخشش ہو جائے جس طرح امام احمد رضا خان بریلوی عاشق رسول تھے ہم بھی حضور کی محبت میں سب کچھ قربان کریں ان خیالات کا اظہار امام احمد رضا خان بریلوی کانفرنس میں جس کا اہتمام سیٹھ عنصر یعقوب عطاری، کامران عجائب چوہدری نے سیکٹر D-3میں مقامی میرج ہال میں کیا تھا جس میں پاکستان کے عظیم عالم دین علامہ مولانا پیر محمد حامد سرفراز رضوی آف فیصل آباد ، علامہ محمد اسلم خان نقشبندی نے خطاب کرتے ہوئے کیا جبکہ نعت رسول مقبول مشہور معرورف عالمی شہرت یافتہ نعت خوان الحاج حافظ غلام مصطفےٰ قادر QTVکراچی، افتخار رضا قادری فیصل آباد، عثمان عبید قادری لاہور، ومقامی نعت خوان عثمان رضا قادری ، انجم کریم رضا نے پیش کی۔

(جاری ہے)

سیکٹر B-3میں یہ پہلی بڑی امام احمد رضا خان کانفرنس تھی جس میں عاشقان مصطفےٰ نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور سنی علماء مشائخ کونسل سینئر نائب صدر علامہ احسان رضوی ، پیر ممتاز احمد نقشبندی، حافظ سلطان صدیقی، پروفیسر عبدالسلام ، علامہ عاقب عطاری، چیئرمین میلادکمیٹی الحاج راجہ جمیل الرحمن، مرکزی سیکرٹری جنرل شوکت محمود چوہدری، نائب صدر خواجہ امجد ،

سالار نوید انجم عباسی، عاشق رسول چوہدری اشفاق بھی شریک ہوئے۔

کانفرنس میں نعرہ رسالت ، نعرہ تکبیر، نعرہ حیدری ، نعرہ تحقیق، نعرہ غوثیہ، امام احمد رضا خان ،غازی ممتاز حسین قادری زندہ باد ، لبیک لبیک یارسول لبیک کے پر جوش نعرے لگتے رہے ،علامہ محمد حامد سرفراز رضوی نے خطاب میں تمام مسلمانوں پر زور دیا کہ اصل میں محبت رسول ہی ہمارا ایمان ہے جس کے دل میں عشق رسول حمائت رسول نہیں ہے اس کا ایمان مکمل ہو ہی نہیں سکتا۔

انہوں نے کہا کہ حضور کی دنیا میں تشریف آوری پر کل کائنات نے خوشیاں منائیں اللہ تعالیٰ کا ہم پر احسان عظیم ہے کہ ہمیں حضور کا امتی بنایا۔ ہم پر لازم ہے کہ ہم حضور کی دی گئی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر اپنی آخروی دنیاوی زندگی کو آسان بنائیں اور حضور نبی کریم سے سچے دل سے محبت کریں امام احمد رضا خان کانفرنس کے انعقاد کرنے والوں کا بھی ایک ہی مقصد ہے کہ امام احمد رضا خان سچے عاشق رسول تھے ان کا فیضان جاری کرنے کے لیے عاشقان مصطفےٰ کو پیغام پہنچائیں۔

انہوں کہاکہ آج ملک پاکستان میں دہشت گردی کی لہر آئی ہوئی ہے ہماری پاک فوج جس وک ہم سلام پیش کرتے ہیں دہشت گردوں کی سرکوبی کے لئے جہاد میں مصروف ہے ہم ان کی مکمل حمائت کرتے ہیں دہشت گردوں کی مذمت کرتے ہیں اور ساتھ ہی عاشق مصطفےٰ غازی ممتاز حسین قادری جس نے ایک گستاخ رسول کو جہنم رسید کیا تھا کی فوری رہائی کا مطالبہ بھی کرتے ہیں آخر میں الصلوة و سلام اور ملک پاکستان کی سلامتی کشمیر کی آزادی امام احمد رضا خان بریلوی کے پیغام محبت رسول کو عام کرنے کی کوششوں کو سراہا گیا اور دعا کی گئی کہ اللہ تعالیٰ ہمیں حضور کا سچا عاشق بنائے حضور کا قرب نصیب ہو۔

متعلقہ عنوان :