مجاور وزیراعظم اور اسکا کمیشن ایجنٹ بیٹا مجھ جیسے چالیس سالہ نظریاتی کارکن کیساتھ ساڑھے چار سالوں میں جھوٹ اور فریب کر کے میرے بیٹے کو مستقبل بنیادوں پر ملازمت میں ایڈجسٹ نہیں کیاجو پیپلزپارٹی کے نظریے اور فلسفے کے خلاف ہے
پیپلزپارٹی کے دیرینہ اور سینئر رہنما حاجی اللہ دتہ آرائیں کا بیان
ہفتہ 28 نومبر 2015 14:04
میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 نومبر۔2015ء) پیپلزپارٹی کے دیرینہ اور سینئر رہنما حاجی اللہ دتہ آرائیں نے کہا ہے کہ مجاور وزیراعظم اور اس کے کمیشن ایجنٹ بیٹے نے مجھ جیسے چالیس سالہ نظریاتی کارکن کیساتھ گزشتہ ساڑھے چار سالوں کے دوران جھوٹ اور فریب کر کے میرے بیٹے کو مستقبل بنیادوں پر ملازمت میں ایڈجسٹ نہیں کر رہے جو کہ پیپلزپارٹی کے نظریے اور فلسفے کے خلاف ہے مجاو ر وزیراعظم کی جھوٹی تسلیاں اب ناقابل براشت ہو چکی ہیں ۔
مجید حکومت میرے جیسے نظریاتی و سینئر کارکنان کی وجہ سے اپنی اہمیت کھوتی چلی جا رہی ہے بھٹو اور بے نظیر کے حقیقی وارثوں کو انتقام کا نشانہ بنایا گیا جبکہ ضیاء الحق کے ٹائٹوں اور گماشتوں کو اعلیٰ عہدوں پر تعینات کیا گیا جو کہ پیپلزپارٹی کے نظریے سے غداری کے مترادف ہے ۔(جاری ہے)
وزیراعظم مجید کس منہ سے 2016کے الیکشن میں ووٹ مانگیں گے آج آزادکشمیر کے دس اضلاع میں بھٹو اور بی بی کے جیالوں کو ایک گھناؤنی سازش کے ذریعے ان کا معاشی قتل عام کیا جارہا ہے جبکہ نو دولتیوں اورعوامی وسائل سے پلنے والے پلاٹ مافیااور کمیشن مافیا آج اقتدار کے اندر براجمان ہیں جو کہ پارٹی کے لیے شرمندگی کا باعث ہیں ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔حاجی اللہ دتہ آرائیں نے کہا کہ مجید اور اس کا بیٹا ساڑھے چال سال میرے بیٹے کامستقبل آرڈر نہ کر کے مجھے تگنی کا ناچ نچاتے رہے غریب پروری اور سفید پوشی میں پیپلزپارٹی کا پرچم ہاتھ سے نہیں چھوڑا آج پارٹی پرچم ضیاء الحق کے کارندوں کے ہاتھوں میں ہے جو ہمارے لیے مر مٹنے کا مقام ہے ۔انہوں نے پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ہاتھ جوڑ کر اپیل کی کہ آزادکشمیر میں کرپٹ وزیراعظم اور اس کے بیٹے اور کرپٹ وزراء کو فوری فارغ کر کے پیپلزپارٹی کے حقیقی اور جانثار جیالے کو پارٹی کا صدر اور وزیراعظم بنایا جائے تا کہ 2016کا الیکشن ہم جیت سکیں ۔متعلقہ عنوان :
مزید کشمیر کی خبریں
-
مودی حکومت نے جموں وکشمیر پیپلزلیگ ، پیپلزفریڈم لیگ پرپابندی عائد کردی، لبریشن فرنٹ پرپابندی میں 5 برس کی توسیع
-
مظفرآباد، میٹرک کی سند میں تاریخ پیدائش تبدیل کرنے کا جرم ثابت ہونے پر ملزم کو پانچ سال قید اورایک لاکھ روپے کی سزا
-
بھدرواہ میں 3.6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے
-
کشتواڑ میں 3.4 شدت کا زلزلہ
-
جموں و کشمیرمیں بھارتی اقدامات انسانیت کے خلاف سنگین جرائم ہیں، امریکا میں پاکستانی سفیرکا خطاب
-
پاکستان حق خود ارادیت کے حصول تک کشمیری بہن بھائیوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی مدد جاری رکھے گا، انوار الحق کاکڑ
-
کشمیری فنکاروں، شاعروں اور موسیقاروں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے،مشعال ملک
-
عالم اسلام کو اسلامی تہذیب کی علامتیں مٹانے پر بھارت کا بائیکاٹ کرنا چاہیے ، مشعال ملک
-
گڑھی دوپٹہ سے ملحق علاقے لوگلی کے جنگل میں آگ بھڑک اٹھی
-
میرپورمیں پہلا سافٹ ویئرٹیکنالوجی پارک تکمیل کے آخری مرحلے میں داخل ہو گیا
-
مشعال ملک کا پروفیسر شال کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
جنرل اسمبلی میں پاکستا ن کی پیش کردہ قرارداد کی منظوری جموں و کشمیر اور فلسطین کے مکینوں کے لئے امید کی کرن ہے،منیر اکرم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.