بھارتی حکومت کو پیرس میں‌ہونے والے خود کُش حملوں کا پہلے سے ہی علم تھا ، بین الاقوامی میڈیا نے تہلکہ خیز انکشاف کر دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 28 نومبر 2015 14:06

بھارتی حکومت کو پیرس میں‌ہونے والے خود کُش حملوں کا پہلے سے ہی علم ..

(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 28 نومبر 2015 ء) : بین الاقوامی میڈیا کی حال ہی میں سامنے آئی ایک رپورٹ میں ایک تہلکہ خیز انکشاف کیا گیا ہے . رپورٹ کے مطابق پیرس میں ہونے والے حملوں سے متعلق بھارتی حکومت پہلے سے ہی آگاہ تھی لیکن بھارت نے کسی حکومت کے ساتھ یہ معلومات شئیر نہ کرتے ہوئے اپنی سکیورٹی کو مزید مؤثر کرنے پر توجہ دی. بھارت کی وزارت داخلہ نے تمام بھارتی خفیہ ایجنسیوں کو ایک خفیہ خط بھی ارسال کیا ہے جس میں تمام ایجنسیوں کو کسی بھی دہشت گردی کی کارروائی سے نمٹنے کے لیے تیار رہنے کی ہدایت کی گئی ہے.

رپورٹ کے مطابق ممکنہ طور پر داعش کو ایسی کارروائی پر اکسانے کے پیچھے بھارت ہی کا ہاتھ ہے.

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق بھارتی خفیہ ایجنسیوں کے سینئر اہلکاروں نے خفیہ طور ہر عراق اور شام کے دورے بھی کئے، اور داعش کے اراکین سے ملاقاتیں بھی کیں. انہی خفیہ دوروں کے بعد داعش کی بڑھتی ہوئی سرگرمیاں دنیا کے میڈیا کے سامنے آنا شروع ہوئیں، خصوصا بھارتی میڈیا میں، جنکا تعلق داعش اور القاعدہ کے ساتھ جوڑا جاتا رہا.

تحقیقات میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ پیرس حملوں میں کی گئی منصوبہ بندی ہالی وڈ فلم ”فرام پیرس وٍد لو“ کی طرز پر کی گئی ہے جس میں پیرس میں بڑے بڑے حملے دکھائے گئے تھے اور دلچسپ بات تو یہ کہ اس فلم کی فنڈنگ بھی بھارت ہی کی جانب سے کی گئی تھی .

واضح رہے کہ پیرس کے مختلف علاقوں میں کیے گئے 6 حملوں کی ذمہ داری انتہا پسند جماعت داعش نے قبول کی تھی.
مزید تفصیلات کیلئے نیچے دی گئی ویڈیو دیکھئے!

متعلقہ عنوان :