پریم رتن دھن پایو نے”تھری ایڈیٹس“ کو بھی بزنس کی دوڑ میں پیچھے چھوڑ دیا

ہفتہ 28 نومبر 2015 14:34

پریم رتن دھن پایو نے”تھری ایڈیٹس“ کو بھی بزنس کی دوڑ میں پیچھے چھوڑ ..

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 نومبر۔2015ء)سپر سٹار سلمان خان کی حال ہی میں نمائش کیلئے پیش کی جانے والی فیملی ڈرامہ فلم ”پریم رتن دھن پایو“ نے بزنس میں عامر خان کی لائف ٹائم بزنس کرنے والی فلم ”تھری ایڈیٹس“ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق سورج برجاتیا کی پریم رتن دھن پایو ’ ہندی ورڑن‘203کروڑ کے ساتھ راجکمار ہیرانی کی تھری ایڈیٹس کو202کروڑ کے ساتھ پیچھے چھوڑنے میں کامیاب ہو چکی ہے۔

واضح رہے سلمان خان اور پریم رتن دھن پایو کے ڈائریکٹر سورج برجاتیااس فلم کیلئے 16سال کے طویل عرصے کے بعد ایک مرتبہ پھر سے اکٹھے ہوئے تھے۔پریم رتن دھن پایو سے قبل سلمان خان اور سورج برجاتیا ”میں نے پیار کیا“ اور ”ہم ساتھ ساتھ ہیں“ میں ایک ساتھ کام کر چکے ہیں۔پریم رتن دھن پایو کے نمایاں ستاروں میں سلمان خان ، سونم کپور، انوپم کھیر، نیل نتن مکیش، ارمان کھولی اور سورا بھاسکر کے نام شامل ہیں