بھتہ خوری اور ٹارگٹ کلنگ سمیت جرائم میں ملوث سیاسی جماعت کے 4 ملزمان 90 روزہ جسمانی ریمانڈ پر رینجرز کے حوالے

ہفتہ 28 نومبر 2015 14:34

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 نومبر۔2015ء) کراچی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے بھتہ خوری اور ٹارگٹ کلنگ سمیت سنگین جرائم میں ملوث سیاسی جماعت کے 4 ملزمان کو 90 روزہ جسمانی ریمانڈ پر رینجرز کے حوالے کر دیا۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو سندھ رینجرز نے 4 ملزموں کو انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کر کے 90روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی، ملزموں میں سیاسی جماعت کے وسیم، فہیم، اصغر اور ابراہیم شامل تھے۔سماعت کے دوران رینجرز کے لاء افسران نے کہا کہ ان ملزموں پر بھتہ خوری، ٹارگٹ کلنگ اور دیگر سنگین وارداتوں کا الزام ہے۔ عدالت نے رینجرز کی استدعا منظور کرتے ہوئے چاروں ملزموں کو 90 روز کیلئے رینجرز کے حوالے کر دیا۔

متعلقہ عنوان :