Live Updates

انگلینڈ کیخلاف ون ڈے ، ٹی ٹونٹی سیریز میں شکست کے ذمہ دار وزیراعظم ، نجم سیٹھی،عمران خان

ہفتہ 28 نومبر 2015 14:36

انگلینڈ کیخلاف ون ڈے ، ٹی ٹونٹی سیریز میں شکست کے ذمہ دار وزیراعظم ، ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 نومبر۔2015ء ) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے انگلینڈ کیخلاف ون ڈے اور ٹی ٹونٹی سیریز میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کی شکست کا ذمہ دار وزیراعظم نواز شریف اور نجم سیٹھی کو قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم اور نجم سیٹھی کو شکست پر مین آف دی سیریز قرار دیا جانا چاہیے۔ تفصیلات کے مطابق انگلینڈ سے ٹی 20سیریز ہارنے پر پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے وزیر اعظم نوازشریف اور پی سی بی کی گورننگ باڈی کے چیئرمین نجم سیٹھی پر طنز کے تیر چلا دیئے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کوسماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر ٹوئیٹ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف اور نجم سیٹھی نے پاکستان کیخلاف شاندار کارکردگی دکھائی ہے ،انہیں اس کارکردگی پر مین آف دی سیریزکاٹائٹل دیا جانا چاہئے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان اور انگلینڈ کیخلاف ہونے والے ٹی 20میچ میں پاکستان انگلینڈ سے 3سکور سے ہارا ہے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :