بھارتی ہاکی فیڈریشن نے بھی پاک بھارت کرکٹ سیریز کی مخالفت کر دی

ہفتہ 28 نومبر 2015 14:36

نئی دہلی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 نومبر۔2015ء) ہندو انتہاء پسند جماعت شیو سینا کے بعد بھارتی ہاکی فیڈریشن نے بھی پاک بھارت کرکٹ سیریز کی مخالفت کر دی۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی ہاکی فیڈریشن کے صدر نریندر بٹرا نے پاک بھارت سیریز کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ عام طور پر کہا جاتا ہے کہ کھیل اور سیاست کو الگ الگ رکھنا چاہیئے لیکن یہ بات پاک بھارت سیریز پر صادق نہیں آتی ہے۔

(جاری ہے)

نریندرا بٹرا نے پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا کہ سرحد پار کے دہشت گردوں نے ایک ہفتے قبل ہی مقبوضہ کشمیر میں کرنل سنتوش مہاندک کو ہلاک کیا ہے تاہم بی سی سی آئی کو پاکستان سے سیریز کی پڑی ہے اور ایسا لگتا ہے کہ ان کے لیے صرف پیسہ ہی سب کچھ رہ گیا ہے۔نریندرا بٹرا کے مطابق اگر بھارت اور پاکستان کے مابین ہاکی سیریز ہوئی تو ہمیں 5کروڑ روپے منافع ہوگا لیکن ہمارے لیے پیسو ں سے زیادہ اپنے فوجیوں کا خون اہم ہے

متعلقہ عنوان :