وہیل کا شکار جاری رکھیں گے، جاپان

وہیل مچھلی کا گوشت کھانا جاپان کے خوراک کی روایات کا حصہ ہے

ہفتہ 28 نومبر 2015 14:41

ٹوکیو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28 نومبر۔2015ء)جاپان کی فشریز ایجنسی نے انٹرنیشنل وہیلنگ کمیشن کو بتایا ہے کہ جاپان 2015-2016 کے سیزن میں نظر ثانی شدہ منصوبے کے مطابق وہیل مچھلیوں کا شکار دوبارہ شروع کرے گا۔

(جاری ہے)

بین الاقوامی عدالت انصاف کی طرف سے گزشتہ برس مارچ میں فیصلہ دیا تھا کہ جاپان کو انٹارکٹک کے علاقے میں کئی دہائیوں سے جاری وہیل مچھلی کے شکار کو ختم کرنا چاہیے۔ اس فیصلے کے بعد 2014-2015 سیزن کے لیے جاپان کو وہیل کے زیادہ تر شکار کو معطل کرنا پڑا تھا۔ جاپان کی طرف سے موٴقف اختیار کیا جاتا ہے کہ وہیل مچھلی کی زیادہ تر اقسام ناپیدگی کے خطرے سے دوچار نہیں ہیں اور یہ کہ وہیل مچھلی کا گوشت کھانا جاپان کے خوراک کی روایات کا حصہ ہے۔