ماحولیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے منیلا اور برسبین میں ہزاروں افراد کا مارچ

ہفتہ 28 نومبر 2015 14:42

منیلا، برسبین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28 نومبر۔2015ء)فلپائن کے دارالحکومت منیلا اور آسٹریلوی شہر برسبین میں ہزاروں افراد نے ماحولیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے آج ہفتے کے روز مارچ کیا ہے۔ ان افراد کا مطالبہ ہے کہ آئندہ ہفتے ہونے والی ماحولیاتی سمٹ کے نتائج سامنے آنا چاہییں۔

(جاری ہے)

فلپائن میں ہونے والے مارچ میں مذہبی تنظیموں کے علاوہ طلبہ اور سول سوسائٹی کے افراد نے بھی مارچ میں حصہ لیا۔ ان کا مطالبہ تھا کہ ماحولیاتی تبدیلیوں سے بچنے کے لیے کاربن کے اخراج میں کمی لائی جائے۔ آسٹریلیا جہاں گزشتہ روز بھی مختلف شہروں میں اس حوالے سے مارچ کیے گئے، برسبین میں ہونے والی ریلی میں پانچ ہزار سے زیادہ افراد شریک ہوئے۔