بجلی ، گیس قیمتوں کی قلت ، ودہولڈنگ ٹیکس کی وجہ سے ایکسپورٹروں نے اپنی مصنوعات میں کمی کر لی

ہفتہ 28 نومبر 2015 14:43

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28 نومبر۔2015ء) ملک بھر میں بجلی ، گیس کیقلت اور ودہولڈنگ ٹیکس کی وجہ سے ایکسپورٹروں نے نہ صرف اپنی مصنوعات میں کمی کر لی بلکہ باہر کے ممالک سے پاکستان سے خریدی جانے والی مصنوعات میں کمی کا رحجان بڑھتا جا رہا ہے ۔ اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28 نومبر۔2015ء کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے چار ماہ کے دوران مجموعی ملکی ایکسپورٹ میں 13 فیصد کمی ہوئی ہے اور یہ سلسلہ مزید بڑھ رہا ہے ۔

رواں مالی سال 2015-16 میں ایکسپورٹ کی مالیات 13 فیصد کمی سے 6 ارب 88 کروڑ ڈالر رہی جبکہ گزشتہ سال پہلے چار ماہ کے دوران ایکسپورٹ کی مالیات 7 ارب 95 کروڑ ڈالر ریکارڈ کی گئی تھی ۔ محکمہ شماریات کے مطابق ٹیکسٹائل گروپ میں 7 فیصد کمی ، فوڈ گروپ میں 8 فیصد کمی ، پٹرولیم گروپ میں 80 فیصد کمی دیگر مینوفیکچر گروپ میں 18 فیصد کمی اور متفرق گروپ میں 28 فیصد کمی دیکھنے میں آئی ہے ۔

(جاری ہے)

مزید بتایا گیا ہے کہ لیدر گارمنٹس کے ایکسپورٹ میں 19 فیصد کمی ، کارٹن کلاتھ کی ایکسپورٹ میں 9 فیصد کمی ، لیدر گلوز کی ایکسپورٹ میں 4 فیصد کمی واقع ہوئی ہے ۔ آئندہ حکومت نے جو پالیسی مرتب کی ہے اس سے گیس کی لوڈشیڈنگ ٹیکسٹائل اور دیگر صنعتوں میں مزید نمایاں کمی کر دی گئی ہے اس کمی کی وجہ سے ایکسپورٹر بروقت غیر ممالک میں اپنے آرڈر بروقت پہنچا نہیں پا سکیں گے جس سے حکومت اور ایکسپورٹروں کو کروڑوں ڈالر کی مالیت کے نقصان کا اندیشہ ہے ۔

متعلقہ عنوان :