کراچی : ضابطہ اخلاق کے تحت ریلی پر پابندی ہے ، الیکشن کمیشن

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 28 نومبر 2015 14:46

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 28 نومبر 2015 ء) : الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ضابطہ اخلاق کے تحت ریلی پر پابندی ہے .

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن نے کہا کہ اُمیدوار ضابطہ اخلاق پر عمل کریں ، ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہو گئی .ا لیکشن کمیشن کا مزید کہنا تھا کہ لاؤڈ اسپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی پر بھی کارروائی کی جائے گی. واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف اور جماعت اسلامی نے شہر بھر میں ریلی نکالنے کا اعلان کر رکھا ہے.