ایس ای سی پی نے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ متعارف کروا دیا

ہفتہ 28 نومبر 2015 14:46

لاہور۔28 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔28 نومبر۔2015ء) سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان(ایس ای سی پی) نے ٹوٹیر پر اپنا آفیشل اکاؤنٹ متعارف کروا دیا ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان ایس ای سی پی ساجد گوندل نے ہفتہ کو بتایا کہ ایس ای سی پی پاکستان کی کیپٹل مارکیٹ ‘ غیر بینکاری مالیاتی کمپنیوں‘ انشورنس اور کارپوریٹ سیکٹر کا ریگولیٹر بھی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ایس ای سی پی کے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ @SECPPakistan کا مقصد سرمایہ کاروں، شراکت داروں کو معلومات کی فراہمی ہے جبکہ اس اکاؤنٹ کے ذریعے ایس ای سی پی کے ریگولیٹری ایکشن، نوٹیفیکیشن ، ایس آر اوز اور پریس سٹیٹمنٹ کے بارے میں بنیادی معلومات مہیا کی جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :