اقتصادی ترقی و استحکام کیلئے غیر ملکی سرمایہ کاری‘برآمداتا ور زرمبادلہ کے ذخائرمیں اضافہ ضروری ہے۔عبدالباسط

ہفتہ 28 نومبر 2015 14:46

لاہور۔28 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔28 نومبر۔2015ء) چیئرمین پنجاب سرمایہ کاری بورڈ اینڈ ٹریڈ عبدالباسط نے کہا ہے کہ ملک کی اقتصادی ترقی و استحکام کیلئے غیر ملکی سرمایہ کاری‘برآمدات اور زرمبادلہ کے ذخائرمیں اضافہ کی اشد ضرورت ہے جو صرف حکومت اور تاجر برادری کی مشترکہ کاوشوں سے ممکن ہے۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ تاجر تنظیمیں اپنے انتخابی عمل کے دوران اپنی کارکردگی‘معاشی ترقی کیلئے کی گئی کاوشوں اور آئندہ کا لائحہ عمل ضرور پیش کریں تاکہ ان کے ممبر کاروباری ادارے بہتر راستہ اختیار کر کے اپنی کارکردگی بڑھا سکیں۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت غیر ملکی سرمایہ کاری کیلئے بھرپور جد و جہد کر رہی ہے۔عبدالباسط نے کہا کہ چین کے ساتھ بڑی سرمایہ کاری کے گرانقدر معاہدے زیر تکمیل ہیں جبکہ برادر ملک ترکی کے ساتھ وقت کے ساتھ ساتھ اعتماد کی فضا اور تجارتی حجم میں اضافہ ہو رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک میں سرمایہ کاری کانفرنسوں کے علاوہ وسط ایشیائی ممالک تاجکستان اور ازبکستان کے ساتھ متعددکاروباری شعبوں میں معاہدوں سے پاکستان کی تاجر برادری کیلئے جد وجہد کا میدان وسیع ہونے کے امکانات روشن ہوئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :