افغان آزاد الیکشن کمیشن کیعلاقائی سربراہ خودکش حملے میں بال بال بچ گئے،محافظ ہلاک ہوگیا

ہفتہ 28 نومبر 2015 14:48

کابل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 نومبر۔2015ء ) افغانستان میںآ زاد الیکشن کمیشن کے علاقائی سربراہ خودکش حملے میں بال بال بچ گئے تاہم انکا محافظ ہلاک ہوگیا۔افغان میڈیا کے مطابق پولیس حکام کاکہنا ہے کہ آزاد الیکشن کمیشن کے علاقائی سربراہ ہاولیا رودوال رحمان پر اس وقت خودکش حملہ کیا گیا جب وہ صبح سات بجے اپنے گھر سے گاڑی میں نکلے تھے ۔

(جاری ہے)

خودکش حملے میں وہ بال بال بچ گئے تاہم انکا محافظ ہلاک ہوگیا۔اافغان الیکشن کمیشن کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ اس کا ایک اہلکار کو خودکش حملے کا نشانہ بنایا گیا ہے تاہم وہ اہلکار اس میں محفوظ رہا۔ دارالحکومت کابل میں اس اہکار کی گاڑی پر کیے گئے حملے میں اِس اہلکار کا گارڈ ہلاک جبکہ ڈرائیور زخمی ہوا ہے۔ ابھی تک کسی نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔