وقت تیزی سے تبدیل ہورہاہے ‘عوام پرعذاب بن کر گرنیوالی حکومت کاجلد قلع قمع ہونیوالا ہے ، سید سرفراز گیلانی

ہفتہ 28 نومبر 2015 14:55

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 نومبر۔2015ء) وقت تیزی سے سیاسی رُت لیکر تبدیل ہورہاہے ‘عوام پرعذاب بن کر گرنے والی حکومت کاجلد قلع قمع ہونیوالا ہے ‘ دسمبر کی سکیمیں مالیاتی بحران کی نذر ‘ مفاداتی عناصرمنہ تکتے رہ گئے ‘ پی پی حکومت کرپشن کی بادشاہ ‘ عوامی مسائل سے کوئی سروکار نہیں ان خیالات کااظہارنظریاتی رہنماء پی ایم ایل (این) پیرسیدسرفرازگیلانی نے اپنے جاری کردہ اخباری بیان میں کیا ‘ انہوں نے کہاکہ حکومت نے ساڑھے چارسالوں میں محض خیالی پلاؤ پکایا ‘ جھوٹے وعدے ‘ دھوکہ دہی ‘ فریبی گلے میں پھانسی کاپھندا ثابت ہوں گی ‘ حکومت کوسانپ سونگھ گیاہے عوام مسائل کے گرداب میں پھنس چکے ہیں ‘ حکومت کاتختہ عنقریب الٹ ہونیوالا ہے جو بویا عنقریب وہ کاٹنا پڑے گا ‘ مسلم لیگ نوازاقتدارمیں آکر عوامی حقوق کی حقیقی معنوں میں آبیاری کرے گی ۔