عوام کی نظریں 2016ء کے انتخابات پر جم چکی ہیں ،آصف مصطفائی

ہفتہ 28 نومبر 2015 14:56

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 نومبر۔2015ء) عوام کی نظریں 2016ء کے انتخابات پر جم چکی ہیں ‘ آمدہ الیکشن میں تانگہ پارٹیاں اِس قدر دور چلی جائیں گی جوکل خوردبین سے بھی نظر نہیں آئیں گی ‘ میاں نوازشریف اورراجہ فاروق حیدرخان عوام کے دلوں کی دھڑکن ہیں ‘ مسلم لیگ نوازمظفرآباد عوامی مسائل اجاگر کرنے میں جس قدر کرداراداکررہی ہے اورکرتی رہے گی شہرمیں صفائی ستھائی میں بلدیہ غفلت برت رہا ہے جبکہ دوسری جانب کلین صفائی کے نام پرلوٹ کھسوٹ کی پالیسی پر حکومت گامزن ہے ان خیالات کااظہار جنرل سیکرٹری مسلم لیگ نوازمظفرآباد آصف مصطفائی نے اپنے اخباری بیان میں کیا اُن کاکہناتھاکہ حکومت جاتے جاتے ریاستی خزانہ خالی کرچکی ہے اورالزام وفاق پرلگارہی ہے انہوں نے کہاکہ کرپشن کی حد کودیکھا جائے توساسی بلیک میلنگ میں پاکستان پیپلزپارٹی کم نہیں دن کواستعفیٰ رات کو نامنظوری والی پاسی محض کرپشن کوچھپانے کے مترادف ہے ‘ انہوں نے کہاکہ حکمران احتساب کیلئے تیار رہیں ماہ دسمبر حکمرانوں پربھاری ثابت ہوگا ۔