پاکستان دنیا بھر میں سب سے کم نسل پرست ملک ہے ، امریکی اخبار

ہفتہ 28 نومبر 2015 14:59

پاکستان دنیا بھر میں سب سے کم نسل پرست ملک ہے ، امریکی اخبار

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 نومبر۔2015ء) ایک عالمی سروے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ پاکستان میں نسلی برداشت سب سے زیادہ ہے جبکہ بھارت کا شمار ان ممالک میں ہے جہاں نسلی تعصب اور عدم برداشت سب سے زیادہ ہے۔تفصیلات کے مطابق امریکی اخبار میں شائع ہونیوالی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں دنیا بھر کے ممالک سے کم نسل پرستی ہے۔

سویڈن کے دو ماہرین معیشت کی جانب سے ورلڈ ویلیو سروے میں یہ بات سامنے آئی کہ پاکستان کا شمار ان ممالک میں ہوتا ہے جہاں نسلی برداشت سب سے ذیادہ ہے۔

(جاری ہے)

80ممالک میں کئے گئے سروے میں یہ بات سامنے آئی کہ پاکستانیوں کو اس بات سے غرض نہیں ہوتی کہ ان کا پڑوسی کس نسل سے تعلق رکھتا ہے اور یہ سوال کسی ملک میں نسلی برداشت کادرست اشارہ ہے۔سروے کے مطابق اینگلو امریکن ممالک میں نسلی برداشت سب سے زیادہ پائی جاتی ہے جبکہ بھارت ، اردن ، بنگلہ دیش اور ہانگ کانگ میں نسلی برداشت انتہائی کم ہے اور بھارت میں تو حالت یہ ہے کہ چالیس فیصد افراد نہیں چاہتے کہ ان کے پڑوسی کا تعلق کسی دوسری نسل سے ہو۔

بھارت کے تینتالیس اردن کے اکاون ، ہانگ کانگ اور بنگلہ دیش کے اکہتر اکہتر فیصد سے زائد افراد میں نسلی عدم برداشت پائی جاتی ہے۔

متعلقہ عنوان :