ایڈیلیڈ ٹیسٹ ، آسٹریلیا کی ٹیم نیوزی لینڈ کیخلاف پہلی اننگز میں 224 رنز پر ڈھیر

ہفتہ 28 نومبر 2015 15:00

ایڈیلیڈ ٹیسٹ ، آسٹریلیا کی ٹیم نیوزی لینڈ کیخلاف پہلی اننگز میں 224 رنز ..

ایڈیلیڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 نومبر۔2015ء)ایڈیلیڈ میں کھیلے جانے والے تیسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن آسٹریلیا کی ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف پہلی اننگز میں 224 رنز بنا کر آوٴٹ ہو گئی ہے۔میچ کے دوسرے دن آسٹریلیا کو پہلا نقصان اس وقت ہوا جب 63 رنز کے مجموعی سکور پر ایڈم وجز 13 رنز بنا کر آوٴٹ ہوئے۔67 رنز کے مجوعی سکور پر آسٹریلیا کے شون مارش صرف دو رنز بنا کر رن آوٴٹ ہو گئے۔

آسٹریلیا کی جانب سے پہلی اننگز میں پیٹر مائیکل نے آٹھ چوکوں کی مدد سے 66 جبکہ سٹیفون سمتھ نے پانچ چوکوں کی مدد سے 53 رنز بنائے۔آسٹریلیا کے دیگر بیٹسمین نیوزی لینڈ کے بولروں کی تباہ کن بولنگ کا سامنا نہ کر سکے اور اس کی وکٹیں وقفے وقفے سے گرتی رہیں۔آسٹریلیا کے پانچ بیٹسمینوں کا سکور دوہرے ہندسے تک نہ پہنچ سکا۔

(جاری ہے)

نیوزی لینڈ کی جانب سے پہلی اننگز میں بریس ویل نے تین جبکہ مارک گریگ اور ٹرینٹ بولٹ نے دو، دو اور ساوٴدتھی نے ایک کھلاڑی آوٴٹ کیا۔

اس سے قبل نیوزی لینڈ کے کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو پوری ٹیم میچ کے پہلے روز 202 رنز بنا کر آوٴٹ ہوگئی۔نیوزی لینڈ کی جانب سے لیتھم نے 50 اور واٹلنگ نے 29 رنز بنائے۔آسٹریلیا کی جانب سے مچل سٹارک اور جوش ہیزل وڈ نے تین، تین جبکہ پیٹر سڈل نے دو کھلاڑیوں کو آوٴٹ کیا۔تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں آسٹریلیا کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔برزبین میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کو 208 رنز سے شکست دی تھی جبکہ پرتھ میں کھیلا جانے والا دوسرا ٹیسٹ ڈرا ہو گیا تھا۔