سندھ کے 7اضلاع کی حلقہ بندیاں تبدیل ،5ٹاؤن کمیٹیاں یونین کونسلز میں تبدیل

ہفتہ 28 نومبر 2015 15:01

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 نومبر۔2015ء) سندھ حکومت نے سندھ کے 7 اضلاع کی حلقہ بندیاں تبدیل کردی ہیں۔ محکمہ بلدیات سندھ نے نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے۔نوٹی فکیشن کے مطابق نئی حلقہ بندیوں میں سندھ کی پانچ ٹاؤن کمیٹیوں کو ختم کر کے یونین کونسلز بنادیا گیاہے۔ ضلع نوشہرو فیروز میں دو ٹاون کمیٹیاں محبت ڈیرو، بھورٹی ٹاؤن کمیٹی دبھڑو، ٹاؤن کمیٹی خانواہن ختم کردی گئی ہیں۔

میرپورخاص کی میونسپل کمیٹی شجاع آباد کو ٹاؤن کمیٹی بنادیا گیا ہے۔ ڈسٹرکٹ کونسل میرپور خاص میں 9یونین کونسلز کا اضافہ کردیا گیاہے۔ضلع بے نظیر آباد، میونسپل کمیٹی سے تین وارڈز کم کر دیے گئے۔ ڈسٹرکٹ کونسل بے نظیرآباد میں دو یونین کونسلز کا اضافہ کردیا گیاہے۔ میونسپل کمیٹی نوابشاہ سے دیہی علاقے نکال دیے گئے۔

(جاری ہے)

سانگھڑ، میونسپل کمیٹی ٹنڈوآدم سے تین دیہہ کے علاقے نکال دیے گئے۔

حیدرآباد میں میونسپل کمیٹی ٹنڈوجام میں ایک دیہہ کا اضافہ ٹنڈوالہ یار ڈسٹرکٹ کونسل میں ایک یونین کونسل کا اضافہ جامشورو، ٹاون کمیٹی سن میں ایک وارڈ کم اور ٹاون کمیٹی جامشورو میں4وارڈز کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن میں حیدر آباد ڈویژن کے ضلع بدین کا ذکر گول کردیا گیا۔ بدین کی چار ٹاون کمیٹی اور چار یونین کونسلوں میں الیکشن ملتوی کیے گئے تھے۔ نئی حلقہ بندیوں کے بعد الیکشن کمیشن ان علاقوں میں ملتوی شدہ الیکشن کی تاریخ دے گا۔ سیکرٹری بلدیات عمران عطا سومرو کے مطابق حلقہ بندیوں میں نئی تبدیلی عدالت عظمی کے حکم پر کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :