کراچی، فیکٹری میں آتشزدگی لاکھوں روپے مالیت کے ٹائر پگھل گئے
ہفتہ 28 نومبر 2015 15:01
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 نومبر۔2015ء) کراچی کے علاقے کورنگی انڈسٹریل ایریا کی فیکٹری میں آتشزدگی سے لاکھوں روپے مالیت کے ٹائر جل کر خاکستر ہو گئے تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق کراچی کورنگی انڈسٹریل ایریا میں عرصہ دراز سے بند فیکٹری میں آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے چند لمحوں میں پوری فیکٹری کو لپیٹ میں لے لیا۔
اطلاع ملتے ہی فائربریگیڈ کی سات گاڑیاں اور باؤزر جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور آگ بجھانے کا کام شروع کر دیا۔فائر بریگیڈ نے دو گھنٹے کی تگ ودو کے بعد آگ پر قابو تو پا لیا تاہم لاکھوں روپے مالیت کے ٹائرز جل کر راکھ کا ڈھیر بن گئے۔ خوش قسمتی سے جانی نقصان نہیں ہوا البتہ آگ بجھاتے ہوئے فائر بریگیڈ کا ایک اہلکار زخمی ہو گیا۔مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.