پیرمحل ،لڑائی اور سڑک حادثات میں خواتین سمیت 11 افراد زخمی ہوگئے

ہفتہ 28 نومبر 2015 15:03

پیرمحل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 نومبر۔2015ء) لڑائی کے مختلف واقعات میں تین افراد زخمی ہونے سمیت سڑک کے حادثات میں خواتین سمیت 8 افراد شدید زخمی تفصیل کے مطابق چک نمبر685/26گ ب کے رہائشی میاں بیوی محمد اعجاز ولد چاکر ، اور اس کی بیوی روبینہ زوجہ محمد اعجاز کو محمد ریاض نے تشددکرکے زخمی کرڈالا سی پلاٹ خانجوان کے رہائشی حفیظ اللہ ولد فضل محمد کو تنویر نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ تشددکرکے زخمی کرڈالا سڑک کے مختلف حادثات میں8افراد جن میں مزمل ولد شوکت ساکن کمالیہ ، حق نواز ولد سخاوت ساکن کوہل ، محمدیونس ولد محمد یٰسین ،محمد وسیم ولد محمد اسلم محمد ادریس ولد رستم علی ساکنان پیرمحل ،محمد سبحان ولد احمد حسین ساکن چک342گ ب لائبہ دختر ذوالفقار ساکن پیرمحل نسرین اختر زوجہ نواز ساکن پیرمحل زخمی ہوگئے نسرین اختر کو سول ہسپتال سے ڈسٹرکٹ ہسپتال ٹوبہ ٹیک سنگھ ریفر کردیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :