کامونکے، ناجائز تعلقات کا شبہ ،سعودیہ پلٹ شخص نے بیوی کو آشنا سمیت قتل کردیا

ہفتہ 28 نومبر 2015 15:03

کامونکے(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 نومبر۔2015ء) ناجائز تعلقات کے شبہ میں سعودیہ پلٹ شخص نے بیوی کو آشنا سمیت قتل کردیا،بتایا گیا ہے کہ ایمن آباد کے علاقہ کوٹ محمد حسین کا رہائشی علی رضا روزگار کے سلسلہ میں سعودی عرب مقیم تھا چند دن قبل وہ واپس آیا گزشتہ رات ایک بجے کے قریب اس نے مبینہ طور پر اپنی بیوی 22سالہ نتاشا کو ملنے کیلئے آنیوالے ڈیرہ توت والا کے رہائشی 23سالہ وسیم عرف مکھن کو فائرنگ اور کلہاڑیوں کے وار سے قتل کردیا اور بعدازاں اپنی بیوی کو بھی فائرنگ کرکے قتل کرنے کے بعد فرار ہوگیا،ورثاء کے مطابق ملزم علی رضا نے اپنی بیوی نتاشا کے ذریعے اسے چکوال سے فون کرکے بلوایا اور اسے قتل کردیا جبکہ وہ اپنی بیوی سے بھی نجات چاہتا تھا اس لئے اسے بھی قتل کردیا،اطلاع ملنے پر ایمن آباد پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال پہنچایا،پولیس کے مطابق تمام پہلوؤں کو مدنظر رکھتے ہوئے تفتیش کی جائیگی جس کے بعد کارروائی کی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :