داعش سے ممکنہ طورپر وابستہ ایک ہزار افراد کی امریکہ میں موجودگی کاانکشاف

ہفتہ 28 نومبر 2015 15:23

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 نومبر۔2015ء) داعش سے ممکنہ طورپر وابستہ ایک ہزار افراد کی امریکہ میں موجودگی کاانکشاف ہوا ہے اور ایف بی آئی ایسے افراد پرمسلسل نظررکھے ہوئے ہے۔

(جاری ہے)

امریکی اخبارکے مطابق ایف بی آئی داعش سے جڑی تحقیقات میں ایک ہزار افراد پر نظررکھے ہوئے ہے،جن میں سے 48 ایسے مشتبہ افراد ہیں ،جن کی نگرانی ایلیٹ ٹیم کررہی ہے ‘ان مشتبہ افراد میں خواتین بھی شامل ہیں جن کے بارے میں خیال ظاہر کیاگیاکہ وہ انتہاپسندی کاشکارہوگئے ہیں۔مشتبہ افرادکی شناخت اورنگرانی کی نوعیت ظاہر نہیں کی گئی تاہم اخبارکے مطابق ہر مشتبہ شخص سیمتعلق مکمل معلومات حاصل کرنے کے لیے ایک درجن اہلکارمخصوص کئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :