4 ماہ میں برآمدات میں ایک ارب ڈالرکی کمی، وزارت خزانہ تشویش میں مبتلا
ہفتہ 28 نومبر 2015 15:26
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 نومبر۔2015ء) رواں مالی سال کے ابتدائی 4 ماہ کے دوران برآمدات میں ایک ارب ڈالرکی کمی نے وزارت خزانہ کوتشویش میں مبتلا کردیاہے،پالیسی سازوں او ر متعلقہ وزارتوں نے برآمدات میں کمی کے عوامل کاپتہ لگاکر اسکے فوری سدباب کیلیے برآمدکنندگان سے مشاورت کافیصلہ کرلیا ہے۔وفاقی وزیرخزانہ سینیٹر اسحق ڈار نے جمعے کوکونسل آف ٹیکسٹائلزایسوسی ایشنزکے چیئرمین زبیرموتی والاکی قیادت میں17رکنی وفدسے ملاقات میں بتایاکہ برآمدات میں کمی کارحجان تشویشناک ہے اوروفاقی حکومت برآمدات میں کمی کے عوامل سے آگاہ ہونے کے بعدان کا سدباب کرنے کے تیارہے،وزیرخزانہ نے ویلیوایڈڈ ٹیکسٹائل انڈسٹری کے مسائل حل کرنے کے لیے آئندہ ہفتے اجلاس طلب کرنے کاعندیہ دیتے ہوئے کہاکہ اجلاس میں ایف بی آرسمیت تمام متعلقہ اداروں کوبھی طلب کیا جائیگا۔
(جاری ہے)
کیونکہ پاکستان میں پیداواری لاگت حریف ملک بھارت کی نسبت11 فیصد اوربنگلہ دیش کی نسبت14 فیصدمہنگی ہے اورعالمی کساد بازاری کے ماحول میں غیرملکی خریدارپاکستانی مصنوعات11 تا 14 فیصدزائد قیمتوں پر خریداری کیلیے تیار نہیں ہے اوروہ بھارت اور بنگلہ دیشی مصنوعات کوترجیح دے رہاہے، انھوں نے بتایا کہ بھارت کی برآمدی صنعتیں ان گنت حکومتی مراعات وترغیبات سے استفادہ کررہی ہیں،بھارتی حکومت نے عالمی منڈی میں پاکستانی برآمدکنندگان کونکال باہر کرنے کیلیے اپنی صنعتوں کووسیع ترغیبات فراہم کرنے کی پالیسی اختیار کی ہوئی ہے جن کاحکومت پاکستان کو جائزہ لینے کی ضرورت ہے۔
انھوں نے وزیرخزانہ سے مطالبہ کیا کہ وہ گیس پر جی آئی ڈی سی ختم اور پاوراینڈ گیس ٹیرف کو حریف ملکوں بھارت اور بنگلہ دیش میں رائج ٹیرف کے مساوی لائے اور پیداواری لاگت کو بھی حریف ممالک کے مساوی کیا جائے، سیلزٹیکس ودیگر ریفنڈزکی ادائیگیوں کا تیز رفتار میکانزم متعارف کرانے کے علاوہ ٹیکسٹائل سیکٹر کی بقاکیلیے تیزرفتار اقدامات بروئے کار لائے تاکہ پاکستانی برآمد کنندگان عالمی مارکیٹوں میں اپنے حریفوں کے ساتھ مسابقت کے قابل ہوسکیں۔اجلاس میں ویلیوایڈڈٹیکسٹائل سیکٹر کے نمائندوں محمد جاوید بلوانی، سلیم پاریکھ، رفیق گوڈیل، ثاقب بلوانی ودیگر بھی موجود تھے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.