تمام پارٹیوں کے مشورے کے بعد ہی کراچی آپریشن شروع کیا گیا ‘آپریشن جاری رہے گا ‘ ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی کے کراچی آپریشن پر تحفظات دور کرنے کو تیار ہیں ‘ایم کیو ایم نے 28 اگست 2013 ء کو کراچی میں آپریشن کرنے کا مطالبہ کیا تھا‘ 2013ء اور آج کے کراچی میں زمین آسمان کا فرق ہے‘آپریشن میں تیزی آئی ہے اور حالات پہلے سے بہتر ہیں۔ ‘2013ء میں پہلی بار کوئٹہ گیا تو وہ سنسان شہر تھا آج حالات بہت بہتر ہو چکے ہیں۔ ڈاکٹر عاصم سے تفتیش بارے رینجرز کی تفتیشی رپورٹ مل چکی ہے ‘یقین دلانا چاہتا ہوں کہ اس معاملے کو جو کچھ بھی ہو گا وہ قانون کے مطابق ہو گا

وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کی واہ کینٹ میں میڈیا سے بات چیت

ہفتہ 28 نومبر 2015 15:26

واہ کینٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 نومبر۔2015ء) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کہا ہے کہ تمام پارٹیوں کے مشورے کے بعد ہی کراچی آپریشن شروع کیا گیا ‘آپریشن جاری رہے گا ‘ ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی کے کراچی آپریشن پر تحفظات دور کرنے کو تیار ہیں ‘ایم کیو ایم نے 28 اگست 2013 ء کو کراچی میں آپریشن کرنے کا مطالبہ کیا تھا‘ 2013ء اور آج کے کراچی میں زمین آسمان کا فرق ہے‘آپریشن میں تیزی آئی ہے اور حالات پہلے سے بہتر ہیں۔

‘2013ء میں پہلی بار کوئٹہ گیا تو وہ سنسان شہر تھا آج حالات بہت بہتر ہو چکے ہیں۔ ڈاکٹر عاصم سے تفتیش بارے رینجرز کی تفتیشی رپورٹ مل چکی ہے ‘یقین دلانا چاہتا ہوں کہ اس معاملے کو جو کچھ بھی ہو گا وہ قانون کے مطابق ہو گا۔

(جاری ہے)

وہ ہفتہ کو یہاں واہ جنرل ہسپتال کے تعمیراتی کاموں کے جائزہ کے بعد میڈیا سے بات چیت کر رہے تھے۔ وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کہا کہ کراچی آپریشن پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم سمیت تمام پارٹیوں کی مشاورت سے شروع کیا جس وقت آپریشن شروع کیا جب وہاں کے حالات اس کا مطالبہ کر رہے تھے۔

ایم کیو ایم یا پیپلز پارٹی کو کراچی آپریشن پر کوئی تحفظات ہیں تو ان کو دور کرنے کیلئے تیار ہیں۔ پچھلے چند ہفتوں سے کراچی آپریشن میں تیزی آئی ہے۔ کسی کے اعتراض کرنے سے آپریشن نہیں رکے گا اور اسی طرح جاری رہے گا۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ 2013ء کے کراچی اور آج کے کراچی میں زمین آسمان کا فرق ہے۔