مہمند ایجنسی، سنگر میں بارودی سرنگ کا دھماکہ، راہ گیر جاں بحق، دوسرا زخمی

ہفتہ 28 نومبر 2015 15:26

مہمند ایجنسی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 نومبر۔2015ء ) مہمند ایجنسی میں بارودی سرنگ کے دھماکے سے ایک راہ گیر جاں بحق،جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔

(جاری ہے)

مہمند ایجنسی کی تحصیل انبار کے علاقے سنگر میں مقامی افراد سڑک سے گزررہے رہے تھے کہ سڑک کنارے نصب بارودی مواد زور دار دھماکے سے پھٹ گیا۔ دھماکے میں ایک راہ گیر موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کو مقامی افراد نے فوری طور پر مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں زخمی شخص کو طبی امداد دی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :