نریند رمودی کو پاکستان کا دورہ کرنا چاہیے تاکہ دونوں ممالک کے درمیان بلاتعطل اور مستقل بات چیت کا عمل شروع ہوسکے،

پاکستان کو سرحد پار دہشتگردی کو آئینی ہاتھوں سے روکنا چاہیے، مسئلہ کشمیر کا کوئی فوجی حل نہیں نکل سکتاجو دونوں ممالک کے درمیان کسی بھی حقیقی مفاہمت اور دائمی امن کیلئے ایک شرط ہے،پاکستان اور بھارت دونوں جموں وکشمیر کی مشترکہ ریاست کو مل کر چلا سکتے ہیں،بی جے پیکے سابق رہنما سدیندرا کلکرنی کا پاکستانی ہائی کمیشن میں تقریب سے خطاب

ہفتہ 28 نومبر 2015 15:28

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 نومبر۔2015ء ) بھارتی حکمران جماعت بھارتیہ جنتاپارٹی (بی جے پی)کے سابق نظریاتی رہنما سدیندرا کلکرنی نے کہا ہے کہ بھارتی وزیراعظم نریند رمودی کو پاکستان کا دورہ کرنا چاہیے تاکہ دونوں ممالک کے درمیان بلاتعطل اور مستقل بات چیت کا عمل شروع ہوسکے، پاکستان کو سرحد پار دہشتگردی کو آئینی ہاتھوں سے روکنا چاہیے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستانی ہائی کمیشن میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ مسئلہ کشمیر کا کوئی فوجی حل نہیں نکل سکتاجو دونوں ممالک کے درمیان کسی بھی حقیقی مفاہمت اور دائمی امن کیلئے ایک شرط ہے ۔انھوں نے کہاکہ پاکستان اور بھارت دونوں جموں وکشمیر کی مشترکہ ریاست کو مل کر چلا سکتے ہیں۔