ناکام پا لیساں حکمرانوں کا ”انتخابی نشان “بن چکیں ہیں‘حکمران اور انکی پا لیساں خودانکی دشمن ہیں‘اپوزیشن کی سچی باتیں حکمرانوں کو ”زہر“لگتی ہے ‘حکمرانوں نے ملک کو تجر بہ گاہ بنادیا ہے اور انکی ناکام معاشی پا لیساں خزانہ پربوجھ بن چکیں ہیں ‘عمران خان نے ہمیشہ قومی امنگوں کے مطابق بات کی ہے ،حکمرانوں کو اس پر ناراض ہونے کی بجائے حقائق کو دیکھ کر اپنی پا لیسوں کو ٹھیک کر نا چاہیے ‘چھ ماہ میں لوڈشیڈ نگ کے خاتمے کا دعویٰ کر نیوالے حکمران بتائے آج سر دیوں میں بھی بجلی کی لوڈشیڈ نگ کیوں ہو رہی ہے

تحر یک انصاف پنجاب کے آرگنائزر چوہدری محمدسرور کا خواتین کے وفدسے خطاب

ہفتہ 28 نومبر 2015 15:28

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 نومبر۔2015ء) تحر یک انصاف پنجاب کے آرگنائزر چوہدری محمدسرور نے موجود ہ حکمرانوں سے اپنی پا لیسوں پر نظر ثانی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ناکام پا لیساں حکمرانوں کا ”انتخابی نشان “بن چکیں ہیں‘ حکمران اور انکی پا لیساں خودانکی دشمن ہیں‘اپوزیشن کی سچی باتیں حکمرانوں کو ”زہر“لگتی ہے ‘حکمرانوں نے ملک کو تجر بہ گاہ بنادیا ہے اور انکی ناکام معاشی پا لیساں خزانہ پربوجھ بن چکیں ہیں ‘عمران خان نے ہمیشہ قومی امنگوں کے مطابق بات کی ہے حکمرانوں کو اس پر ناراض ہونے کی بجائے حقائق کو دیکھ کر اپنی پا لیسوں کو ٹھیک کر نا چاہیے ‘چھ ماہ میں لوڈشیڈ نگ کے خاتمے کا دعویٰ کر نیوالے حکمران بتائے آج سر دیوں میں بھی بجلی کی لوڈشیڈ نگ کیوں ہو رہی ہے ؟۔

(جاری ہے)

وہ اپنے دفتر میں تحر یک انصاف کی مر کزی رکن بیگم مہناز رفیع کی قیادت میں ملاقات کر نیوالی خواتین سے خطاب کررہے تھے تحر یک انصاف پنجاب کے آرگنائزر چوہدری محمدسرور نے کہا کہ موجودہ حکمران صرف ناکام نہیں ہوئے بلکہ ناکامیوں کے ریکارڈ قائم کر رہے ہیں اور ان حکمرانوں کے پاس ”ناکامیوں “کے سواکوئی تجر بہ نہیں جسکی وجہ سے ملک آگے جانے کی بجائے مزید زوال کا شکار ہو رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جب حکمران دھونس اور دھاندلی کے ذریعے سیاست کر یں گے تو اس میں کوئی شک نہیں کہ حکمرانوں کی سوچ جمہو ری نہیں بلکہ آمر انہ ہے ۔

متعلقہ عنوان :