بی آئی ایس پی کے فنڈز بڑھانے پر صدر مملکت اور وزیراعظم کی شکرگزار ہوں،بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کو 32 اضلاع سے آگے بڑھانا چاہتے ہیں

بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کی چیئرپرسن ماروی میمن کاتقریب سے خطاب

ہفتہ 28 نومبر 2015 15:38

ٹھٹھہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 نومبر۔2015ء) بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کی چیئرپرسن ماروی میمن نے کہا ہے کہ بی آئی ایس پی کے فنڈز بڑھانے پر صدر مملکت اور وزیراعظم کی شکرگزار ہوں،بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کو 32 اضلاع سے آگے بڑھانا چاہتے ہیں۔وہ ہفتہ کو یہاں تقریب سے خطاب کر رہی تھیں۔

(جاری ہے)

بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن ماروی میمن نے کہا کہ بی آئی ایس پی کے فنڈز بڑھانے پر صدر مملکت اور وزیراعظم کی شکرگزار ہوں،بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کو 32 اضلاع سے آگے بڑھانا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وسیلہ تعلیم پروگرام 72اضلاع میں شروع کیا جا رہا ہے، وزیراعظم نواز شریف کی حکومت میں بے نظیر انکم سپورٹ کے ذریعے بروقت مالی معاونت فراہم کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بڑا جلسہ منعقد کرنے پر ٹھٹھہ کی خواتین مبارکباد کی مستحق ہیں۔