انسداد دہشت گردی عدالت نے پاسبان کے جنرل سیکرٹری کو 10روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا

ہفتہ 28 نومبر 2015 15:39

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 نومبر۔2015ء) کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے پاسبان کے جنرل سیکرٹری عثمان معظم کو 10روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق عثمان معظم 90 روز کیلئے رینجرز کی تحویل میں تھے جن پر دہشت گردوں سے روابطہ اور ان کی مالی معاونت کرنے کا الزام ہے۔ ہفتہ کو انکا ریمانڈ ختم ہونے پر انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا گیا ۔ عدالت نے سماعت کے بعد انہیں 10 دن کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔ پولیس کے مطابق عثمان معظم پر دہشت گردوں کی مالی معاونت اور کالعدم تنظیموں سے روابط کا الزام ہے۔

متعلقہ عنوان :