Live Updates

پاکستان خلاف بہترین کارکردگی دکھانے پر وزیراعظم اور نجم سیٹھی کو مین آف دی سیریز کا ایوارڈ دیا جانا چاہیے،عمران خان

ہفتہ 28 نومبر 2015 15:39

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 نومبر۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے انگلینڈ کے خلاف ٹی 20سیریز میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کی شکست کا بھی ذمہ دار وزیراعظم اور نجم سیٹھی کو ٹھہراتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے خلاف بہترین کارکردگی دکھانے پر وزیراعظم اور نجم سیٹھی کو مین آف دی سیریز کا ایوارڈ دیا جانا چاہیے۔

(جاری ہے)

بدھ کو پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے انگلینڈ سے ٹی 20سیریز ہارنے پر وزیر اعظم نوازشریف اور پی سی بی کی گورننگ باڈی کے چیئرمین نجم سیٹھی پر طنز کے تیر چلا دیئے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئیٹ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف اور نجم سیٹھی نے پاکستان کیخلاف شاندار کارکردگی دکھائی ہے ،انہیں اس کارکردگی پر مین آف دی سیریزکاٹائٹل دیا جانا چاہئے

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات