گوجرانوالہ ‘تھانہ احمد آباد کے علاقے میں شوہر نے غیرت کے نام پر اپنی بیوی اور ایک شخص کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا

ہفتہ 28 نومبر 2015 16:16

گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 نومبر۔2015ء) تھانہ احمد آباد کے علاقے میں شوہر نے غیرت کے نام پر اپنی بیوی اور ایک شخص کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق گوجرانوالہ میں تھانہ ایمن آباد کی حدود میں ڈیرہ توت والا کے رہائشی علی رضا نے غیرت کے نام پر اپنی اہلیہ نتاشا اور اس کے مبینہ دوست وسیم کو غیرت کے نام پر فائرنگ کر کے قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق علی رضا اپنے گھر میں داخل ہوا تو اس نے اپنی بیوی کے ساتھ وسیم نامی شخص کو بیٹھے دیکھا اور اشتعال میں آکر فائرنگ کر کے دونوں کو قتل کردیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ علی رضا اور وسیم دونوں 2، 2 بچوں کے باپ ہیں۔ علی رضا کو شک تھا کہ اس کی بیوی کے وسیم کے ساتھ تعلقات ہیں اور جب وہ کام پر چلا جاتا ہے تو وسیم اس کے گھر آتا ہے۔

متعلقہ عنوان :