انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے سانحہ صفورا کیس کا حتمی چالان منظور کرلیا

ہفتہ 28 نومبر 2015 16:16

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 نومبر۔2015ء) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے سانحہ صفورا کیس کا حتمی چالان منظور کرلیا ہے ۔حتمی چالان کے بعد انسداد دہشت گردی کی عدالت نے 11مفرور ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کردیئے ہیں ۔

(جاری ہے)

عدالت میں پیش کیے گئے چالان میں کہا گیا ہے کہ صفورا واقعہ میں سعد عزیز نے لائسنس یافتہ اسلحہ استعمال کیا ۔کوآپریٹو سوسائٹی کے قمر سلطان اور حسین عمر نے دہشت گردوں کو سہولیات فراہم کیں ۔سلطان قمر نے حسین عمر اور نعیم کی اسلحہ ڈیلر سے ملاقات کروائی تھی ۔سانحہ صفورا میں ملزمان نے اسماعیلی کمیونٹی کے 45افراد کو فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا ۔