حکومت جھوٹے اشتہارات چلا رہی ہے اور ان سے عوامی مسائل کا حل نہیں نکلتا‘ اسد عمر

ہفتہ 28 نومبر 2015 16:24

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 نومبر۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی اسد عمر نے کہا کہ حکومت جھوٹے اشتہارات چلا رہی ہے اور ان سے عوامی مسائل کا حل نہیں نکلتا ‘ایل این جی منصوبے بارے بڑی بڑی داستانیں مشہور ہیں انکا حکومت جواب دیں ۔

(جاری ہے)

اسد عمر نے کہا کہ حکومت عوام کے پیسوں سے جھوٹے اشتہارات چلا نے کی بجائے عوامی سوالوں کے جواب دے۔ موسم سرما تیسری مرتبہ شروع ہو گیاہے تاہم ابھی تک عوام گیس کی فراہمی سے محروم ہیں۔ حکومت عوام کو ایل این جی کے بارے میں بتائے جس کے بارے میں داستانیں مشہور ہیں کیونکہ جھوٹے اشتہارات چلانے سے عوامی مسائل کا حل نہیں نکلنا ۔

متعلقہ عنوان :