نوکریاں نہ ملنے اور بھیک مانگنے پر گرفتار کرنے کیخلاف خواجہ سراؤں کامحکمہ سوشل ویلفیئر کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

ہفتہ 28 نومبر 2015 16:24

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 نومبر۔2015ء) نوکریاں نہ ملنے اور بھیک مانگنے پر گرفتار کرنے کے خلاف خواجہ سر ا ؤ ں نے محکمہ سوشل ویلفیئر کے خلاف احتجاجی مظاہرہ‘پنجاب حکو مت اورمحکمہ سوشل ویلفیئر کے خلاف نعرے بازی کرتے رہے ۔

(جاری ہے)

ہفتے کے روزخواجہ سرؤ ں نے پریس کلب سے مال روڈ کی طرف احتجاجی مارچ کیا اور حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی‘ احتجاج کے دوران خواجہ سراوں کا کہنا تھا کہ حکومت نوکریاں نہیں دیتی اور مجبور ہوکر بھیک مانگیں توگرفتارکرلیا جاتا ہے ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ محکمہ سوشل ویلفیئرخواجہ سراں کے ساتھ امتیازی سلوک بند کرے اور سرکاری نوکریوں میں کوٹہ مختص کیا جائے اگر نوکریاں نہیں دی جاتیں توبھیک مانگنے کی اجازت دی جائے۔