مودی سرکار پاکستان سے کوئی بھی رشتہ رکھنے کو تیار نہیں، عالمی تجارتی میلے میں پاکستانی تاجروں کوجرمانہ کر دیا گیا

ہفتہ 28 نومبر 2015 16:27

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 نومبر۔2015ء) فن ، کھیل اور تجارت ، مودی سرکار پاکستان سے کوئی بھی رشتہ رکھنے کو تیار نہیں، عالمی تجارتی میلے میں شریک پاکستانی تاجروں کو بلا جواز پچاس پچاس ہزار جرمانہ عائد کر دیا گیا ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابقحالیہ دنوں میں بھارتی انتہاپسندی حد سے بڑھ گئی۔ ہر شعبے میں پاکستان سے جڑے افراد مودی کی تنگ نظری کا نشانہ بنے۔

فن کی کوئی سرحد نہیں ہوتی لیکن یہ بات مودی کو کون سمجھائے۔ عالمی تجارتی میلے میں شریک پاکستانی تاجروں کو بلا جواز پچاس پچاس ہزار جرمانہ عائد کر دیا۔میلے کے آخری روز انتہاپسند بھارتیوں نے پاکستانی تاجروں کو جرمانے کے علاوہ سٹالز سے سامان اٹھانے کی بھی اجازت نہیں دی۔انتہا پسندوں نے لیجنڈری غزل گائیک کا کنسرٹ بھارت میں منسوخ کروایا ، ماہیرہ خان اور بالی ووڈ فلم خوبصورت کے ہیرو پاکستانی اداکار فواد خان کو بھی شیوسینا نے نہ چھوڑا۔

(جاری ہے)

ممبئی میں سابق پاکستانی وزیر خارجہ خورشید قصوری کی کتاب کی رونمائی کے دوران بھی مودی سرکار کے چیلوں نے رنگ میں بھنگ ڈالا۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے چئیرمین شہریار خان کی بھارت میں موجودگی بھی بھارتی شرپسندوں سے برداشت نہ ہوئی۔ شیوسینا نے بھارتی کرکٹ بورڈ کے دفترپر دھاوا بول دیا تھا۔