پی سی بی میڈیکل پینل کی غفلت ، حارث سہیل کی انجری مزید بگڑ گئی

ہفتہ 28 نومبر 2015 16:28

پی سی بی میڈیکل پینل کی غفلت ، حارث سہیل کی انجری مزید بگڑ گئی

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 28نومبر- 2015ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کے میڈیکل پینل کی غفلت کے باعث نوجوان بلے باز حارث سہیل کی انجری مزید بگڑ گئی ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پی سی بی کے میڈیکل کی کوتاہیوں کے باعث 25سالہ حارث سہیل کے گھٹنے کی انجری پیچیدہ ہونے کے باعث ڈاکٹرز نے ان کی سرجری کو لازمی قرار دے دیا ہے جس کے بعد پی سی حکام نے انہیں آسٹریلیا بھجوانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق نوجوان بلے باز آسٹریلیا میں دسمبر کے پہلے ہفتے دوران سرجری کروائیں گے ۔