چراغ تلے اندھیرا ، وزیر تعمیرات عامہ کا آبائی علاقہ،مرکز صحت،پُل اور سکول کھنڈرات کا منظر پیش کرنے لگے

ہفتہ 28 نومبر 2015 16:31

مظفرآباد/گڑھی دوپٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 نومبر۔2015ء) چراغ تلے اندھیرا ، وزیر تعمیرات عامہ کے آبائی علاقے میں سکول کھنڈرات کا منظر پیش کرنے لگے، BHUکی کی عمارت نہ ہونے کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا،زلزلہ میں تباہ ہونے والا پُل تا حال تعمیر نہ وہ سکا ،دیوان کمیشن کی وجہ سے علاقہ مکینوں کی پریشانیوں میں مزید اضافہ، وزیر تعمیرات عامہ ہوش کے ناخن لیں اور عوامی مطالبات پورے کریں ،عوام کا مطالبہ ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق منشی محمد افسر عباسی بوائز ہائی سکول دچھور امیراں ، گورنمنٹ گرلز ہائی سکول چھورا میراں کی عمارتیں کھنڈرات کا منظر پیش کرنے لگیں ،وزیر تعمیرات عامہ نے منشی محمد افسر عباسی بوائز ہائی سکول سے ہی ابتدائی تعلیم حاصل کی ۔طلبا و طالبات کھلے آسمان تلے موسمی شدت کو برداشت کرتے ہوئے اپنا تعلیمی سفر جاری رکھے ہوئے ہیں ۔عوام علاقہ نے صحافیوں کو تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ دیوان کمیشن کی وجہ سے آج تک درج بالا دونوں سکولوں اور BHUدچھورا میراں کی عمارتیں تعمیر نہیں ہو سکیں ،تعلیمی سہولیات سمیت صحت جیسی بنیادی سہولت بھی عوام کو میسر نہیں ۔