آزاد کشمیر کے عام انتخابات کے بعد عوام کو خوشخبریاں ہی خوش خبریاں ملیں گی‘(ن) لیگی بڑی جماعت ہے ‘الیکشن میں کامیابی کے بعد آزاد کشمیر میں حکومت قائم کرے گی ‘صدر جماعت راجہ محمد فاروق حیدر خان ریاست کے وزیر اعظم ہوں گے

مسلم لیگ (ن) ضلع ہٹیاں بالا کے جنرل سیکرٹری انصر منظور کا بیان

ہفتہ 28 نومبر 2015 16:31

ہٹیاں بالا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 نومبر۔2015ء) مسلم لیگ (ن) ضلع ہٹیاں بالا کے جنرل سیکرٹری انصر منظور نے کہا ہے آزاد کشمیر میں عام انتخابات کے بعد آزاد کشمیر کے عوام کو خوشخبریاں ہی خوش خبریاں ملیں گئی مسلم لیگ (ن) عوام کی سب سے بڑی جماعت ہے الیکشن میں کامیابی کے بعد آزاد کشمیر میں حکومت قائم کرے گی اور صدر جماعت راجہ محمد فاروق حیدر خان ریاست کے وزیر اعظم ہوں گے‘عوام کی تمام محرومیوں اور مایوسیوں کا ازالہ کرتے ہوئے علاقہ کی تعمیروترقی کی طرف توجہ دے گی کرپٹ اور چور لٹیروں کا راج ختم ہونے والا ہے اب عوام راج قائم ہو گا کسی سے کوئی نا انصافی نہیں ہوگی عوام کو فوری اور سستا انصاف ان کی دہلیز پر میسر آئے گا انہوں نے مزید کہاموجودہ حکومت نے جس طرح ریاست کے اندر لوٹ مار کی ہے ماضی میں اس کی مثال نہیں ملتی مسلم لیگ (ن) اقتدار میں آ کر موجودہ حکمرانوں کا کڑا احتساب لے گیاور لوٹی ہوئی قومی دولت واپس خزانے میں جمع کروائے گیاور رایست کے اندر ایک صاف ستھرا معاشرہ تشکیل دے گی

متعلقہ عنوان :