مسلم کا نفرنس شہیدوں اور غازیوں کی جماعت ہے‘شہداء کے ورثاء نے ثابت کر دیا کہ سردار عتیق احمد خان ہی کشمیری قوم کے مسلمہ لیڈر ہیں‘ہمیں اپنی قیادت پر فخر اور مکمل اعتماد ہے

مسلم کانفرنس یوتھ ونگ کے سرگرم راہنماء راجہ ابرار سلہریا کا بیان

ہفتہ 28 نومبر 2015 16:33

کوٹلی( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 نومبر۔2015ء)مسلم کانفرنس یوتھ ونگ کے سرگرم راہنماء راجہ ابرار سلہریا نے کہا ہے کہ مسلم کا نفرنس شہیدوں اور غازیوں کی جماعت ہے‘شہداء کے ورثاء نے ثابت کر دیا کہ سردار عتیق احمد خان ہی کشمیری قوم کے مسلمہ لیڈر ہیں‘ہمیں اپنی قیادت پر فخر اور مکمل اعتماد ہے جنہوں نے مشکل وقت میں بھی نطریہ الحاق پاکستان پر آنچ نہیں آنے دی۔

سیاسی بونے غیروں کی بساکھوں پر ریاست کی عظم جمات اور کارکنوں کے حلاف سازشوں میں مصروف ہیں۔مسلم کانفرنس کے خلاف سازشیں کرنے والے پاش پاش ہو جائیں گئے،اور ان کی آخری پناہ گاہ مسلم کانفرنس ہی ہو گی۔مظفر آباد کا عظیم الشان کنونشن ٹریلیر تھا۔ فلم چلنا ابھی باقی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک خصوصی بیان میں کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سردار عتیق احمد خان خطہ کے عظیم سیاسی راہنماء ہیں۔

جن کے فہم و بصیرت کی کوئی مثال نہیں ملتی۔ان کے خلاف بانت بانت کی بولیاں بولنے والے آنے والے دنوں مجاہد منزل سے ہی برآمد ہونگے۔کوٹلی مسلم کانفرنس کا گھڑ ہے۔ اور ملک نواز خان ساتوں بار ڈھنکے کی چوٹ پر الیکشن جیتیں گئے۔اور مسلم کانفرنس کا ہر کارکن سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرے گا۔ مظفرآباد کنونشن ،چڑہوئی کنونشن کے بعد کوٹلی کے استقبالیہ نے مخالفین کو ان کی اوکات یاد دلادی اور ثابت کر دیا۔کہ مسلم کانفرنس ہی کشمیریوں کی ترجان اور نمائندہ جماعت ہے۔