راولپنڈی میں ہونے والا مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ آزاد کشمیر کا جوائنٹ سیشن ملتوی کر دیا گیا

ہفتہ 28 نومبر 2015 16:33

کوٹلی( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 نومبر۔2015ء) راولپنڈی میں ہونے والا مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ آزاد کشمیر کا جوائنٹ سیشن ملتوی کر دیا گیا ہے ۔ نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

یہ بات صدر ن لیگ یوتھ ونگ محمد حنیف ملک نے کوٹلی میں صحافیوں کو بتائی ۔ انھوں نے بتایا کہ یوتھ ونگ کا جوائنٹ سیشن راولپنڈی میں آج 29 نومبر کو طلب کیا گیا تھا ۔ جوکہ بوجوہ منسوخ کر دیا گیا ہے ۔ جوائنٹ سیشن کے انعقاد کے لئے نئی تاریخ کا اعلان چندر وز تک کر دیا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :