جمعیت علماء جموں وکشمیر کے صدر رکن قانون ساز اسمبلی پیر عتیق الرحمن کے چچا محمد صادق برمنگھم میں وفات فرما گئے

ہفتہ 28 نومبر 2015 16:34

چکسواری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 نومبر۔2015ء) جمعیت علماء جموں وکشمیر کے صدر آستانہ عالیہ فیض پور شریف مولانا پیر محمد عتیق الرحمن MLA کے چچا جان حضرت الحاج قبلہ محمد صادق برطانیہ کے شہر برمنگھم میں تقدیر الہی سے انتقال فرما گئے ہیں۔ مرحوم کی عمر ایک سو سال تھی۔ بیرسٹر عبدالقیوم چوہدری اور چوہدری عبدالحفیظ ان کے صاحبزادگان ہیں۔

(جاری ہے)

جن کا قیام بھی برطانیہ میں ہے۔ حضرت قبلہ محمد صادق صاحب انتہائی متقی پرہیز گار عبادت گذار و شب بیدار تھے۔ ان کی پردہ پوشی سے روحانی حلقوں میں ایک خلاء پیدا ہوا ہے ان کی نماز جنازہ برمنگھم میں ادا ہوئی۔ 30 نومبر بروز پیر آستانہ عالیہ فیض پور شریف میں 11بجے دن حضرت قبلہ محمد صادق صاحب کے ایصال ثواب و بلندی درجات کے لئے مجلس دعا ہو گی۔

متعلقہ عنوان :