واپڈا میرپور میں اپنا کام مکمل کرے‘وفاقی حکومت آزاد کشمیر کے فنڈز جاری کرنے میں تاخیر نہ کرے‘ آئندہ آزاد کشمیر کے الیکشن میں مقابلہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے درمیان ہی ہو گا‘تحریک انصاف کا آزاد کشمیر میں کوئی مستقبل نہیں ‘آزاد خطہ ڈانس کلچر کا متحمل نہیں ہو سکتا

وزیر اعظم آزاد کشمیر کے معاون خصوصی چودھری محمد اشرف کی عوامی وفود سے بات چیت

ہفتہ 28 نومبر 2015 16:35

میرپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 نومبر۔2015ء) وزیر اعظم آزاد کشمیر کے معاون خصوصی چودھری محمد اشرف نے کہا ہے کہ واپڈا میرپور میں اپنا کام مکمل کرے‘وفاقی حکومت آزاد کشمیر کے فنڈز جاری کرنے میں تاخیر نہ کرے‘ آئندہ آزاد کشمیر کے الیکشن میں مقابلہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے درمیان ہی ہو گا‘تحریک انصاف کا آزاد کشمیر میں کوئی مستقبل نہیں ‘آزاد خطہ ڈانس کلچر کا متحمل نہیں ہو سکتا۔

ضمنی الیکشن میں کیے گئے وعدے من و عن پورے کر رہے ہیں ۔میونسپل کارپوریشن کے منسوخ شدہ پلاٹوں کی بحالی سے میرپور کی تعمیر وترقی کا انقلاب آئے گا ۔وفاقی حکومت متاثرین منگلا ڈیم کے ذیلی کنبہ جات کے لیے فنڈز مہیا کرئے ۔اہل میرپور پاکستانیوں سے بڑھ کر پاکستانی ہیں جنہوں نے پاکستان کو سر سبز و شاداب رکھنے کے لیے اپنے آباو اجداد کی قبروں کو دو دفعہ منگلا ڈیم کی پانی کی نذر کیا۔

(جاری ہے)

سٹاف کالونی کی الاٹمنٹ کا فیصلہ بھی جلد ہو گا ۔ میرپور میرا حلقہ ہے اس کی تعمیر و ترقی کے لیے کوئی غفلت برداشت نہیں کرئینگے۔اہلیان میرپور آئندہ الیکشن میں برادری اور علاقائی ازم کی سیاست کو ہمیشہ ہمیشہ کے لیے ڈیم برد کر دئینگے۔شہر کی ترقی ،مسائل کے حل اور نوجوانوں کے روشن مستقبل کے لیے میرپور کے لوگ ہمارا ساتھ دیں ۔میں الیکشن سے پہلے اور بعد میں بھی اپنے حلقہ کے لوگوں میں موجود ہوں ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے نانگی ہاوس میں ملنے والے عوامی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔معاون خصوصی چودھری محمد اشرف نے کہا میرپور کے شہریوں کا پلاٹوں کی بحالی کا بہت پرانا مطالبہ تھا جو موجودہ حکومت نے حل کیا ہے۔سٹاف کالونی کی الاٹمنٹ کا معاملہ بھی جلد حل ہو گا۔انہوں نے کہا میرپور کی گلیاں ،سڑکوں کی تعمیر و مرمتی اور سیوریج سسٹم کی بہتری کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں۔ویو پوائنٹ میں سیوریج کے نالے کی تعمیر کی جارہی ہے جس پر 20 لاکھ روپے خرچ آئینگے۔ انہوں نے کہامیرپور میرا حلقہ ہے شہر کے مسائل سے واقف ہوں ضمنی الیکشن میں جو وعدے کیے وہ پورے ہو رہے ہیں۔