5 سال کے دوران دہشت گردی کے نتیجے میں 3ہزار 155 اہلکاراور5ہزار 532 عام شہری شہید ہوئے ؛حکومتی اعداد وشمار

ہفتہ 28 نومبر 2015 16:42

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28 نومبر۔2015ء) حکومت نے پہلی مرتبہ 5 سال کے دوران دہشت گردی کے نتیجے میں ہلاک اور زخمی ہونے والوں کی جامعہ تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کر دیں ہیں،دہشتگری کے واقعات میں3ہزار 155 اہلکارشہید ہوئے اور 5988 زخمی ہوئے اور اسی عرصہ کے دوران5ہزار 532 عام شہری شہید اور 10195 زخمی ہوئے۔ وزارت داخلہ نے قومی اسمبلی میں بتایا کہ 5 سالوں کے دوران قانون نافذ کرنے والے اداروں کے کل3155 اہلکار شہید ہوئے اور 5988 زخمی ہوئے اور اسی عرصہ کے دوران 5532 سول لوگ شہیدہوئے اور 10195 زخمی ہوئے۔

اس عرصہ مین سب سے زیادہ قبائلی علاقہ جات فاٹا میں سب سے زیادہ 1487 لوگ جان سے مارے گئے اور 2224 زخمی ہوئے۔ فاٹا میں ہی 1470 سویلین لوگ شہید ہو گئے اور 2761 زخمی ہوئے۔

(جاری ہے)

اسی عرصہ کے دوران 3759 دہشتگرد مارے گئے جس میں فاٹا میں 90 پنجاب 342 سندھ میں 351 کے پی کے 435 بلوچستان 7 اسلام آباد تین آزاد جموں کشمیر اور گلگت بلتستان میں مارے گئے اسی عرصہ میں پھانسی کی سزائیں پانے والے دہشتگردوں کی ٹوٹل تعداد 173 ہے جن میں پنجاب 64‘ 106 سندھ میں اور ایک دہشتگرد کو کے پی کے‘ بلوچستان اور اسلام آباد میں شامل ہے۔ 206 دہشتگرد ایسے ہیں جنہیں ابھی سزائیں دینی باقی ہیں جن میں 81 پنجاب 98 سندھ 25 کے پی کے اور ایک ایک بلوچستان اور اسلام آباد میں شامل ہے۔

متعلقہ عنوان :