سٹاف کی ترقی کے حوالے سے معلومات فراہم کی جائیں ؛پنجاب انفارمیشن کمیشن کی جوڈیشل اکیڈمی کو ہدایت

ہفتہ 28 نومبر 2015 16:42

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28 نومبر۔2015ء) پنجاب انفارمیشن کمیشن نے اعتراضات پر مبنی پٹیشن مسترد کرتے ہوئے پنجاب جوڈیشل اکیڈمی کو ہدایت کی ہے کہ وہ سٹاف کی ترقی کے حوالے سے معلومات فراہم کرے ۔ جس طرح پہلے بھی ہدایت کی گئی تھی ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پنجاب انفارمیشن کمیشن نے جوڈیشل اکیڈمی کو 13 اکتوبر کو ہدایت کی تھی کہ وہ شکایت کنندہ کو معلومات فراہم کرے جس نے ایک دوسری ملازمہ سمیرا کی جگہ ایکشن لیا اور جس کو پروموشن نہیں دی گئی تھی ۔

28 اکتوبر کو بھی ایک دوسری ملازمہ نے حنا رفیق ایڈووکیٹ کے ذریعے کمیشن کے ساتھ اعتراض پر مبنی درخواست دائر کی جس میں کہا گیا کہ معلومات حاصل کرنے کا حکم اگر لاگو کیا گیا تو اس سے اس کی پرائیویسی متاثر ہو گی اور کمیشن کے آرڈر سے پہلے اس کو نہیں سنا گیا ۔

(جاری ہے)

مسز رفیق کی وکیل نے حکم روکنے کی درخواست کی تھی جس کو کمیشن نے مسترد کر دیا تھا ۔

تاہم کیس کے فریقوں کو 6 نومبر کی سماعت کے لئے بلایا گیا جس کو پٹیشنر کی درخواست پر 23 نومبر تک کے لئے ملتوی کر دی تھی ۔ دریں اثناء 29 اکتوبر کو شکایت کنندہ سمیرا نے کمیشن کے ساتھ ایک دوسری درخواست دائر کی جس میں اس نے الزام لگایا کہ حکم کے باوجود اس کو مطلوبہ انفارمیشن فراہم نہیں کی گئی ۔ انہوں نے خدشات کا اظہار بھی کیا کہ ریکارڈ کا کچھ حصہ تباہ کیا سکتا ہے کیونکہ پی آئی او نے انہیں بتایا کہ تمام ریکارڈ دستیاب نہیں ہے اور فراہم نہیں کیا جا سکتا ۔

یہ بھی کہا گیا کہ دیگر کے علاوہ جواب کنندہ اور پی آئی او نے انہیں دھمکیاں بھی دیں ۔ اعتراضی درخواست پر فیصلہ دیتے ہوئے کمیشن نے اعلان کی اکہ اس کے پاس اپنے احکامات کا ازسرنو جائزہ لینے کے اختیارات نہیں ہیں اور پٹیشنر ہائی کورٹ میں رٹ پٹیشن دائر کر سکتی ہے ۔کمیشن نے اکیڈمی کے پی آئی او کو دوبارہ ہدایت کی ہے کہ وہ یکم دسمبر تک شکایت کنندہ کو انفارمیشن فراہم کرے اس کے علاوہ پی آئی او کو شوکاز نوٹس بھی دیا گیا ہے کہ اس نے وقت پر انفارمیشن کیوں فراہم نہیں کی ہے ۔