صوبائی حکومت نے کرپشن کے الزامات میں گرفتار ہونے والے بائیس افسران اور ملازمین کو معطل کرنے کا فیصلہ

ہفتہ 28 نومبر 2015 16:43

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28 نومبر۔2015ء) صوبائی حکومت نے کرپشن کے الزامات میں گرفتار ہونے والے بائیس افسران اور ملازمین کو معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ ڈی ایم جی گروپ کے دو افسران کی معطلی کے لئے وفاق سے رابطہ کیا ہے انٹی کرپشن ، صوبائی احتساب بیورو ، قومی احتساب بیورو کی جانب سے دو ڈی ایم جی گروپ افسران سمیت چوبیس افسران اورملازمین کو گرفتار کیا ہے جن کاتعلق مختلف محکموں سے ہے ۔

(جاری ہے)

جن پرکرپشن سمیت دیگر سنگین بدعنوانیوں کے الزامات ہیں ۔ صوبائی حکومت کی جانب سے بائیس ملازمین جو کہ صوبائی حکومت کے ماتحت محکموں میں آتے ہیں کو معطل کریگی اوراس حوالے سے سمری اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ نے تیارکر لی ہے ۔ جبکہ دو ڈی ایم جی گروپ افسران کی معطلی وفاقی حکومت کی جانب سے دی جائیگی ۔

متعلقہ عنوان :