مہنگائی کے باعث سونے اور چاندی کے دانت لگانے کا رواج ختم

ہفتہ 28 نومبر 2015 16:45

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28 نومبر۔2015ء) مہنگائی کے باعث سونے اور چاندی کے دانت لگانے کا رواج ختم ہو گیا ہے صوبائی دارلحکومت پشاور سمیت ملک بھر میں سابق ادوار میں خواتین اور معمر افراد سونے اور چاندی کے دانت لگاتے تھے سونے اور چاندی کے دانت لگانے کے لئے شہر کے مختلف مقامات پر خصوصی طور پر ڈاکٹروں کی خدمات لی جاتی تھی بیشتر خواتین اور مردوں کے ایک سے زیادہ دانت بھی سونے اور چاندی کے ہوتے تھے ۔

(جاری ہے)

تاہم مہنگائی کے باعث سونے اور چاندی کے دانت لگانے کا رواج ختم ہو گیا ہے سونے اور چاندی کے دانت لگانے والے ڈاکٹروں نے اس کاروبار کے ختم ہونے کے بعد متبادل روز گار شروع کردیا ہے سونے اور چاندی کے دانت لگانے کے لئے اندر شہر سمیت شہر کے مختلف مقامات پر سونے کے کاروبار کرنے والے تاجر خصوصی رعایت بھی فراہم کرتے تھے ۔

متعلقہ عنوان :